بھارت: گستاخانہ پوسٹ کے واقعے پر وزیر خارجہ نے اہم بیان دے دیا

508
باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں ہونے والے دل خراش واقعے پر اہم بیان جاری کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ توہین رسالتؐ کے اس واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کو جمروح کیا ہے، بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے، مسجد کو شہید کر کے مندد بنانا قطعی طور پر درست نہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح ہوئے، شہادتیں بھی ان کی ہوئیں اور وہی گرفتار بھی ہوئے، ہیومین رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیکولر ریاست کو تو بھارت کی اس مودی حکومت نے دفن کردیا ہے، یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم نے کل بھارتی ہائی کمیشن حکام سے یہ معاملہ اٹھایا اور پاکستان کا ردِ عمل دیا، ہم ہر عالمی فورم پر اسلاموفوبیا کے مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تذکرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں ایک ہندو ریاست جنم لے رہی ہے۔