مقبوضہ کشمیر میں ‘ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے’ کہ پوسٹرز آویزاں

836

سرینگر: مقبوضہ وادی میں ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

بھارتی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جشن آزادی کے پوسٹر لگ گئے جس میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پیغامات واضج طور پر درج  کیے گئے ہیں۔

پوسٹرز پر  ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے”  کے نعرے درج ہیں۔

پوسٹز میں 14 اگست کو بھرپور انداز میں آزادی کا جشن منانیں اور 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور مکمل ہڑتال کرنے کا  اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 1 سال سے زائد ہوچکا ہے۔