وہ 5 چیزیں جو آپ کی ہڈیوں یا جوڑوں کیلئے نقصاندہ ہیں

1569

ہڈیوں کی حفاظت کے لیے آپکو کچھ ایسی غذاؤں سے اجتناب کرنا ہوگا جو ہڈیوں اور جوڑوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اب میں کچھ چیریں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ہمیں فائدہ دینے کے ساتھ ساتھ ہماری ہڈیوں سے کیلشئیم نکالتی ہیں۔

اگر آپکو جوڑوں کا درد لاحک ہے یا آپکی ہڈیاں کمزور ہیں تو آپ کو ان 5 غذاوں کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔

1)  پراسیسڈ فوڈ

پروسیس فوڈ میں صحت کو نقصان پہنچانے والے مختلف قسم کے مادے ہوتے ہیں۔ جنمیں ٹرانس فیٹس، ریفائنڈ کاربز، سوڈیم اور چینی وغیرہ اہم ہیں۔ یوں تو پروسیس غذائیں عمر کے کسی بھی حصے میں اچھی ثابت نہیں ہوتی لیکن جب ہم 40 سال کی عمر سے آگے بڑھتے ہیں تو ہمیں پروسیس فوڈز سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ انکے نقصان دہ اثرات ہڈیوں اور جوڑوں پر پڑتے ہیں۔

2) چینی

عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی چینی خاص طور پر ہڈیوں کی خستگی کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ یہ انسانی جسم میں موجود معدنی اجزاء مثلاً کیلشیم اور فاسفورس کے توازن پر منفی اثر ڈالتی ہے جبکہ یہ دونوں معدنی اجزاء ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ چینی کو جزو بدن بننے کیلئے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب جسم کو آپ کی غذاؤں سے اضافی کیلشیئم نہیں ملتی تو وہ چینی کے انجذاب کے لیے درکار کیلشئیم ہڈیوں سے کھینچ لیتا ہے۔

3) نمک

اضافی سوڈیم بھی زیادہ سے زیادہ کیلشیئم کے اخراج کا سبب بنتا ہے جسکے نتیجے میں ہڈیوں کے لئے کیلشیئم کی دستیابی خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔ سوڈیم جسم میں پانی کو روک سکتا ہے۔ پراسیس فوڈ اور تیار شدہ غذائیں مثلاً ڈبہ بند سبزیاں،سوپس،گوشت اور منجمد غذاؤں میں سوڈیم کی مقدار تقریباً 88 فیصد تک ہوتی ہے۔ جبکہ انسانی جسم کیلئے صرف ایک چائے کا چمچ نمک کافی ہے ۔

4) کیفین

ایک تحقیق کے مطابق کیفین ہڈیوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ بڑی عمر کے افراد کیلئے یہ بات کافی اہم ہے کیوں کہ انہیں حاصل ہونے والی تمام کیلشیئم ہڈیوں کیلئے درکار ہوتی ہے۔ کیفین ہڈیوں میں سے کیلشیئم کھینچ لیتی ہے۔

5) میٹھے مشروبات

جرنل آف کریٹکل کیئر کے مطالعہ کے مطابق سوڈا مشروبات پینے والے لوگ خاص طور پرخون میں کیلشیئم کی کمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اس کا سبب کیلشیئم کا اخراج زیادہ ہونا ہے۔ نتیجتاً ہڈیاں بھربھری اور خستہ ہوجاتی ہیں۔