کورونا سے اونٹوں کی ہلاکت کا معاملہ حل

800

کینیا میں گزشتہ دنوں ہزاروں کی تعداد میں کورونا سے اونٹوں کی ہلاکت کا معاملہ حل ہوگیا۔

ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز چارلس اوچوڈو نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کینیا میں ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہونے والے اونٹوں کو کورونا وائرس نہیں بلکہ ایک بیکٹیریل انفکشن تھا، اگر بروقت انٹوں کا علاج کرلیا جاتا تو وہ بچ سکتے تھے۔

 سرویلنس رپورٹ کے مطابق  اس بیکٹریا سے کھانسی اور نزلے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں جوان اونٹوں پر اثر پڑتا ہے جو موت کا سبب بنا۔

ڈیلی نیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کینیا میں اونٹوں میں بیماری اور اموات کا سبب بننے والا بیکٹریا  کورونا وائرس  نہیں تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی کینیا میں 200 سے زائد اونٹوں کی ہلاکت ہوئی تھی اور شبہ ظاہر کیا گیاتھا کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔