محمد حفیظ کیلیے خطرہ ٹل گیا، کلیئر قرار

288

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹر محمد حفیظ پر  بائیو سیکیور ببل کی خلاف وزری پر لٹکتی تلوارکا خطرہ ٹل گیا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کرکٹر کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

کرکٹر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، پاکستان کر کٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے دونوں کو کلیئر کر دیا ہے جس کے بعد دونوں اراکین نے ساؤتھ ہمپٹن میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

گزشتہ روز محمد حفیظ پر پی سی بی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘محمد حفیظ صبح ٹیم ہوٹل سے متصل گالف کورس گئے جوکہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے۔اس دوران انہوں نے ایک عام فرد کے ساتھ تصویر بنوائی اور بعدازاں اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔

 ‘جیسا کہ تصویر میں واضح ہے کہ محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے،لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے، ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد، محمد حفیظ کو اس وقت تک آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔

ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ یہ غلطی غیردانستہ تھی تاہم یہ سب کو بائیو سیکیور ماحول، جوکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنایاگیا ہے، کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کی ایک اچھی یاد دہانی ہے۔””ٹیم منیجمنٹ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔”محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔