آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات،مفاہمتی عمل کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

437

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیر شکراللہ عاطف نے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سفیرشکراللہ عاطف مشل  نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نے ملاقات کے دوران مفاہمتی عمل کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔