آئی پی ایل، نوجوان کرکٹر کی جان لے گیا

322

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نوجوان کھلاڑی کو موقع نہ ملنے پر بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سال کے کرن رادھے شیام نے خودکشی سے قبل اپنے دوست کو فون کیا اور آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر کافی تحفظات کا اظہار کیا۔

دوست نے اطلاع کرن کی بہن کو دی جس پر والدہ کو بتایا گیا تاہم اس وقت تک نوجوان کرکٹر خودکشی کر چکا تھا۔

نوجوان کرن رادھے کو بھارت میں ان کے بولنگ ایکشن اور جسامت کی وجہ سے “جونیئر ڈیل اسٹین” کے لقب سے پکارا جاتا تھا ۔