بلوچستان کابینہ، معلومات تک رسائی سمیت متعدد بلوں کی منظوری

333

کوئٹہ (آ ن لائن) بلوچستان کابینہ نے معلومات تک رسائی (رائٹ ٹو انفارمیشن) بل کے علاوہ چیئرمین ماحولیات پروٹیکشن ایجنسی کی مدت ،احساس ایمرجنسی ووزیراعظم ڈونیشن فنڈز پروگرام کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ، کرمنل پروسیجر کوڈ 1898 کے ڈرافٹ بل 2019ءمیں ترمیم سمیت دیگر کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کااجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے معلومات تک رسائی کا بل پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بھی آرٹی آئی بل کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ معلومات تک رسائی کا بل صوبے میں گورننس کی بہتری کے لیے موثر ثابت ہوگی جس کا مقصد عام لوگوں کی سرکاری محکموں بارے معلومات تک رسائی سے متعلق بااختیار بناناہے۔ واضح رہے کہ آر ٹی آئی بل کی منظوری صحافی برادری ، سول سوسائٹی اور صوبے کی سیاسی جماعتوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔