حیسکو کے ستائے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے ،خواتین کا دھرنا ،ٹائر نذر آتش ،کئی شاہراہیں بند

526
HYDERABAD: Residents of Station road hold a protest demonstration against pro long electricity shut down, at Station road. INP PHOTO by Yasir Rajput

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو کے ستائے شہری سٹرکوں پر نکل آئے، خواتین نے بھی دھرنا دیدیا، مختلف مقامات پر ٹائر نذر آتش کرکے کئی شاہراہیں بند کردیں،گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ اور طویل بجلی بندش کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کےے گئے،خراب ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہونے کے باعث ریشم بازار، کھوکھر محلہ، گاڑی کھاتہ ،رسالہ اور گول بلڈنگ کے اطراف کئی روز سے بجلی بندہے جس کے خلاف شہری سڑکوںپر نکل آئے اور شہر کی اہم ترین شاہراہ حیدر چوک سے گول بلڈنگ تک بلاک کردی گئی جبکہ کھوکھر محلہ کے اطراف کی گلیاںبھی بند کردی گئیں۔ دوسری طرف ریشم بازار کے مکینوں نے جلوس کی شکل کوہ نور چوک بلاک کردیا دونوں اہم شاہراہوں کوٹائر نذر آتش ودیگر رکاوٹوںلگا کر بند کردیا گیا جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثرہو گیا۔ فورٹ اور سٹی تھانے کی بھاری نفری وقوع پر پہنچ گئی جومظاہرین سے مذاکرات کرتی رہی۔ مظاہرین نے کہاکہ 3 روز سے مسلسل بجلی کی فراہمی بند ہے۔پہلے ہی کورونا نے کاروبار کا بیڑا غرق کردیا دوسری جانب حیسکو نے جینا حرام کیاہو اہے آخری اطلاعات کے مطابق رات گئے تک احتجاج جاری تھا۔دوسری جانب ریشم بازار سنار گلی میں 10روز سے بجلی نہ ہونے کے خلاف خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئی، احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا عملہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے 50ہزار روپے طلب کررہا ہے جو نہ دینے کے باعث تاحال ٹرانسفارمرکی مرمت نہ ہوسکی جس کی وجہ سے 10روز سے اندھیرے میں بیٹھے ہےں، گھروں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے، احتجاج کے دوران شاہراہ کو بند کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، سٹی تھانے کی پولیس پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کردیے آخری اطلاعات تک احتجاجی مظاہرہ جاری تھا۔علاوہ ازیں المصطفیٰ ہومز لطیف اباد نمبر9کے رہائشیوں نے دو روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے خلاف اور یونٹ نمبر5حمزہ لائن کے علاقے میں بجلی تعطل کے خلاف علاقہ مکینوںنے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے معصوم بچے، بزرگ سخت اذیت سے دوچار ہیں جبکہ حیسکو کے بے حس افسران کے کانون پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔