نیب نے مریم نواز کے کزن کو 17اگست کو طلب کرلیا

478

لاہور( آن لائن) نیب نے مریم نواز کے ماموں زاد بھائی کو17اگست کو طلب کرلیا، محسن لطیف پر اوقاف کی 33
کنال زمین کوڑیوں کے بھاو¿ فروخت کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ انکوائری کے لیے شہباز شریف ، اوقاف اور ایل ڈی اے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع نیب کے مطابق نیب نے ن لیگی رہنما محسن لطیف کو17اگست کو طلب کرلیا ہے۔ سابق ایم پی اے محسن لطیف مریم نواز کے ماموں زاد بھائی ہیں۔محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس میں طلبی کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ اس انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، اوقاف اور ایل ڈی اے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔