احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیںکریں گے‘ فوادچودھری

179

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب اور لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جماعتیں عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں، دونوں جماعتیں اپنی سیاسی ساکھ بچانے اور ووٹرز کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم عوام دوبارہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔