ایمزون کے جنگلات میں ہولناک آگ‘ برازیلی صدر کا ماننے سے انکار

377
ایمزون: برازیلی فائر بریگیڈ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایمزون کے جنگلات میں ایک بار پھر ہول ناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وسیع رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم برازیل کے صدر نے اس واقعے ہی کا انکار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر جائر بولسونارو نے منگل کے روز سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان جنگلات میں کسی قسم کی آتش زدگی کو ایک جھوٹ قرار دیا۔ تاہم دیگر آزاد ذرائع سے نہ صرف اس آگ کی تصدیق ہوئی، جب کہ ذرائع ابلاغ میں وڈیوز اور تصاویر بھی شیئر ہوئیں۔ خیال رہے کہ ایمزون کے جنگلات زمین پر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم طور پر دیکھے جاتے ہیں، کیوں کہ یہ زمین پر استعمال ہونے والی 20 فیصد سے زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔