کرناٹک: بس میں آگ بھڑک اٹھی‘ 5 مسافر ہلاک‘ 27 زخمی

456
کرناٹک: حادثے کا شکار ہونے والی بس شعلوں کی لپیٹ میں ہے‘ پولیس اہل کار جائے وقوع پر تحقیقات کررہے ہیں

کرناٹک (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے جنوبی شہر کرناٹک کے قریب ایک مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز علی الصبح کرناٹک کے علاقے وجے پورہ سے بنگلور جانے والی ایک نجی بس کو پیش آیا۔ آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہری یور تعلقہ کے کے آر ہلی میں قومی شاہراہ نمبر 4 پر ایک نجی بس آگ لگی۔