امریکی وزیر خارجہ دورۂ یورپ میں جمہوریہ چیک پہنچ گئے

134
پراگ: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو چیک ہم منصب ٹامس پیٹریکک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں

پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وسطی یورپ کے ممالک کے ایک ہفتے کے دورے پر گزشتہ روز جمہوریہ چیک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب تھامس پیٹرک سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں پومپیو جنگ عظیم دوم کے دوان اس علاقے کو آزاد کرنے کے لیے کیے گئے امریکی اقدامات کی یاد میں قائم عجائب گھر بھی گئے۔ امریکی وزیر خارجہ کی اگلی منزل سلووینیا، آسٹریا اور پولینڈ ہوگی۔