سید علی گیلانی کا بھارت کی  یوم آزادی پریوم سیاہ منانے کااعلان

799

حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا  ہےکہ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

کشمیر میڈیا سروس( کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 14اگست جشن آزادی کے پوسٹر لگ گئے ہیں، پوسٹرز پر” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے”کی تحریر درج ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 15اگست کو یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز لگادیے گئے ہیں،جن پر 15اگست کے ساتھ یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کی تحریر درج ہے،پوسٹرز وارثین شہدائے کشمیر کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی یوم آزادی پر ہرسال مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جاتاہے، جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ جاری رہتاہے ، جس میں انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل رہتی ہے۔