سندھ حکومت کا ڈبل سوار پر پابندی کا  فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

483

کراچی :سندھ حکومت نے 9اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا نوٹی فی کیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں واضح  کیاگیا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی،بغیر اجازت جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا ہے کہ پولیس اہلکار ،صحافی ، بزرگ ، خواتین اور بچے مستثنی ہونگے،5سے زائد افراد پر جمع ہونے پر پابندی ہوگی،نفرت انگیز وال چاکنگ اور بینرزآویزاں کرنے پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں محرم الحرام پر دفعہ 144کے تحت یکم محرم سے 10محرم تک اسلحہ لے کر چلنے کے پر مٹ بھی منسوخ رہیں گے۔

جلوس اور مجالس میں کوروناوائرس کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔