اسکاٹ لینڈ: مسافر ٹرین حادثہ میں 3افراد ہلاک متعدد زخمی

489

اسکاٹ لینڈ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ،جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق ٹرین حادثہ اسٹون ہیون قصبے کے قریب پیش آیا، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رونما ہوا،حادثے کے فوری بعد ہی ایبرڈین شائر کے اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔