سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ

460

معروف کمنٹیٹر اور سابق اوپنر رمیز راجا نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا مشورہ دے دیا۔

واٹر بوائے بننے پر رمیز راجا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل ہونے اچھا ہے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی جائے۔

رمیز راجا نے کہا کہ سرفراز احمد کےلیے محدود اوورز کی کرکٹ زیادہ موزوں ہے وہ خود بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں اس لیے انہیں وائٹ بال کرکٹ پر ہی توجہ دینی چاہیے۔

کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مستقبل قریب میں سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی موقع مل سکے، بہتر یہی ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلیں جائیں انہیں زیادہ عزت و احترام ملے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سرفراز کو بینچ پر نہیں ہونا چاہیے ایک سابق کپتان کے لیے بینچ پر بیٹھنا کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ ہے، سرفراز سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ کا سوچیں اور وائٹ بال کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھیں۔