توہین رسالت کا معاملہ، بھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

908

نئی دہلی: بھارتی ریاست بنگلورو میں توہین رسالت پر مبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارت کی سیکولر پارٹی  کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سری ویناس مرتھی کے انتہاء پسند بھتیجے نے فیس بک پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی جس کےبعد بنگلورو کے مشرقی علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

Mali: Security Forces Use Excessive Force at Protests | News Break

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے بنگلورو میں واقع کانگریس رہنما سری ویناس مرتھی کے گھر کو آگ لگادی جبکہ گھر کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا، ہنگاموں کے دوران 24 گاڑیوں اور تقریباً 200 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی،

پولیس نےجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

3 dead, several injured in violence over blasphemous Facebook post ...

دوسری جانب بنگلورو پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے رکن اسمبلی کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں میں ملوث 110 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارت میں پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔