پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا سائبر حملہ ناکام بنادیا

713

اسلام آباد: پاکستانی ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام  بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا بڑا سائبرحملہ ناکام  بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں ذاتی موبائل ڈیٹا اور گیجٹ ہیک کرنا چاہتی تھیں، جس پر ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سائبر حملہ ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر نے حکومتی اداروں کو سائبرسیکیورٹی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جبکہ پاک فوج نے سائبرسیکیورٹی سے متعلق ایس او پیزسخت کردیئےہیں۔