لاہور: 5 ماہ بعد میٹرو بس سروس کو بحال کردیا گیا

1288

لاہور: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے پانچ ماہ بعد خاتمے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو 5 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔ جب کہ بس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد

میٹرو بس کے عملے اور مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ماسک کے بغیر شہریوں کو میٹروبس میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں جب کہ ٹکٹنگ اسٹاف کی طرف سے محدود ٹکٹیں دی جا رہی ہیں۔

میٹرو بس سروس کی بندش سے جڑواں شہروں کے شہری کی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔ میٹرو بس کی بحالی سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔