مریم نواز نے اپنی گاڑی کی ویڈیو جاری کردی

525

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی گاڑی کو پہنچنے والی نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی میری نہیں میاں صاحب کی ہے، گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہ کہ جس طرح گاڑی کو نقصان پہنچا یہ پتھروں سے کچھ زیادہ تھا، گاڑی کی ونڈ اسکرین پتھر سے نہیں ٹوٹ سکتی، مجھے نشانہ بنایا گیا، ونڈ اسکرین پر کچھ اور لگا ہے۔