کورونا وائرس: ملک میں یومیہ اموات میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 17 جاں بحق

403

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 17 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 628 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 129 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 2 لاکھ 63 ہزار 193 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 15 ہزار 296، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 382، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 157 ہوگئی۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 24 ہزار 556، پنجاب 94 ہزار 715، خیبر پختونخوا 34 ہزار 859 اور بلوچستان میں 11 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 631 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 730 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔