چینی اور آٹا مہنگا ہونے کی وجہ مافیاز نہیں، مشیر تجارت

509

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے وزیر اعظم عمران  کے تشکیل کردہ شوگر انکوائری کمیشن کو چیلنج  کرتے ہوئے کہاکہ چینی اور آٹا مہنگا ہونے کی وجہ مافیا کا گٹھ جوڑ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ کمیشن نے آج تک چینی کے ذخائر نہیں دیکھے،بجلی، گیس  اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ہوئی،مہنگائی ہونے کی وجہ سے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں، اشیاخورونوش سے متعلق بزنس ماڈل بھی نہیں ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھی۔

مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ پہلی بار گندم کی کٹائی کے فوری بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا، ملک میں چینی اور گندم کا اسٹاک موجود ہے،ملک میں چینی اور گندم کی قلت کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے مافیاز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، لیکن مافیاز کے خلاف کارروائی میں وقت لگے گا ۔