ادریس بختیار کی اہلیہ سپرد خاک

21

کراچی (نمائندہ جسارت) معروف صحافی ادریس بختیار مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر فہیم مسجد گلشن اقبال بلاک13 میں ادا کی گئی۔ بعدازاں
انہیں یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز، اے ایچ خا نزادہ، محمد رضوان بھٹی، راشد عزیز، نصراللہ چودھری، مسعود انور، ابرار بختیار، جیو کے عقیل رانا، الطاف حسین، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری ارمان صابر، نصیر ہاشمی، الطاف شکور سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔