یوتھ پارلیمنٹ سیاستدانوں کو متعارف کرانے کا ادارہ ہے، شیخ امتیا ز

161

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے صدر شیخ امتیاز حسین نے یوتھ پارلیمنٹ کی کرسٹل جوبلی پر فائونڈر رضوان جعفر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان میں نئے سیاستدانوں کو متعارف کرانے کا واحد ادارہ ہے انہوںنے کہاکہ نئی سوچ اور اہلیت کے حامل نوجوانوں کا عکس ہیں یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعے نوجوانوں میں عزم، حوصلہ،اعتماد اور شعور بیدار کیاجاتا ہے۔