کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکا‘مرزا عالم بیگ

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی ر ہنماء مرزا عالم بیگ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک عوام کو بجلی فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لہٰذا کے الیکٹرک کو فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کی بڑی پر یشانی ختم ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ مرزا عالم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے الیکٹرک سے کوئی امید نہ رکھیں کیونکہ کے الیکٹرک کے پاس بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے،کے الیکٹرک نے انفرااسٹرکچر پر جو خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا۔سماجی ر ہنماء نے مزید کہاکہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے معصوم بچے سمیت ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جن کا مقدمہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے ۔