ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری

686

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کوڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی جب کہ یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.25روپے سے گھٹ کر 168.15 روپے اور قیمت فروخت 168.50 روپے سے گھٹ کر 168.45 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.30 روپے سے گھٹ کر 168.15 روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے گھٹ کر 168.70 روپے ہو گئی۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے اور قیمت فروخت 198 روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218 روپے اور قیمت فروخت 220 روپے پر بدستور برقراررہی۔