مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.5ارب روپے کے سودے

231

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,996 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے 9.5 ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,048 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 5.766 ارب روپے رہی جبکہ چا ندی کے سودوں کی مالیت 1.508 ارب روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 635.835 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 541.652 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 380.290 ملین رو پے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 244.917 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 213.647 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 131.884 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 85.458 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 17.469 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.057 ملین روپے رہی۔