قطرکوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خلیجی ملک قطر کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.08 فیصد اضافہ جبکہ قطرسے درآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 148.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ،مالی سال 2018-19ء میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 110.87 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔