فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی

325

روم (جسارت نیوز) فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی، کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور کا یہ پہلا ایونٹ ہے۔کورونا وائرس کے باعث معطل ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔اٹلی میں 5 ماہ بعد ڈبلیوٹی اے کا پہلا آفیشل ایونٹ منعقد کیا گیا۔لیڈیز اوپن کے فائنل میں فرانس کی 23 سالہ فیونا فیرو نے نمبر چار سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور7-5سے اپ سیٹ شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔