یوئیفاچیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کا آغاز آج ہوگا

183

لزبن ( جسارت نیوز) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے پرتگال میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ، اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یو ای ایف اے کے زیر اہتمام منعقدہ یورپ کے پریمیئر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا یو ای ایف اے چیمپینز لیگ کا 65 واں سیزن ہے اور 28 ویں سیزن کے بعد سے اس کا نام تبدیل کرکے یورپیئن چیمپیئن کلبز کپ سے یوئیفا چیمپینز لیگ کر دیا گیا ہے۔یوئیفاچیمپینز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے اور اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ 8 رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ٹاپ 8مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔