یوم آزادی پر تخریب کاری کا خطرہ ، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن

523

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی تخریب کاری اوردہشت گردی کی وار دات کے خطرے کے پیش نظر حیدرآباد پولیس کا قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن،گھر گھر تلاشی کے دوران 6مشتبہ افراد کوحراست لے لیا، چھ موٹر سائیکل بھی برآمد اب تک برآمد کی گئی مشکوک موٹر سائیکلوں کی تعداد27ہوگئی حیدرآباد شہر کا امن قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو صاحب کی سخت ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیاحید پولیس کے بھاری نفری نے خواتین
پولیس اہلکاروں سمیت آپریشن میں حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن ڈی ایس پی قاسم آباد آغا عبدالمجید پٹھان،ڈی ایس پی بلدیہ جمیل احمد سیال،ڈی ایس پی حسین آباد پٹھان خان کاکا کی سربراہی میں کیا گیاکومبنگ آپریشن میں ایس ایچ او قاسم آباد، وومن ایس ایچ او ،بھٹائی نگر، قاسم آباد اور کینٹ کے آر آر ایف کے انچارجزسمیت دیگرنے حصہ لیا۔قاسم آباد کے مختلف علاقوں ڈومرہ گوٹھ،چنا گوٹھ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں قائم تمام ہوٹلز پر بیٹھے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 6 موٹرسائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیا گیاموجودہ حالات کے پیش نظر جرائم کی روک تھام, امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد کی افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران 27مشکوک موٹر سائیکلیں قاسم آباد، نسیم نگر اور حسین آباد کے علاقوں سے برآمد کی گئی ہیں۔