انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مجرم کومختلف سزا کا حکم

228

سرگودھا(آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت میانوالی کے جج عتیق الرحمن بھنڈر نے الزام ثابت ہونے پر ضیا اللہ کو مختلف دفعات کے تحت 10 بار سزائے موت، عمر قید، 17سال قید با مشقت اور 6 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اور جملہ وارثان کو 20 لاکھ فی کس کے مطابق معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں دہشت گردی کے مشہور مقدمے جس میں 7 ملزمان نے 2009ء میں قدرت آباد پولیس چوکی کو بم سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے میں ملوث ایک ملزم ضیاء اللہ کو الزام تابت ہونے پر مختلف دفعات 4/5 Explosive Substance Act, 302,396, 440, 412 ت پ اور 7 ATA کے تحت سزا سنائی۔