سمندری طوفان ’’میکھالا‘‘ چینی صوبے فوجیان سے ٹکرا گیا

128
بیجنگ: سمندری طوفان چینی ساحلی پٹی سے ٹکرا رہا ہے، تیز ہوا کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں سمندری طوفان ’’میکھالا‘‘ فوجیان صوبے کی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران تقریباً ایک ہزار افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میکھالا رواں برس چین سے ٹکرانے والا چھٹا سمندری طوفان ہے۔