سنگاپور میں آزادی کی 55 ویں سالگرہ‘ مسلح افواج کی پریڈ

196
سنگاپور میں آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے سلسلے میں فوجی پریڈ کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصویر

سنگاپور (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگاپور میں آزادی کی 55ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس دوران مسلح افواج کی پریڈ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سنگا پور کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کی تقریبات شاندارطریقے سے منائی گئیں۔واضح رہے کہ 9 اگست 1965ء کو ملائیشیا سے آزادی حاصل کر کے دنیا کے نقشے پراْبھرنے والے سنگا پورکو وجود میں آئے 55برس گزر چکے ہیں۔