سندھ حکومت کی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

74

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس کھولنے کی اجازت دے دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں کو معیاری ضابطہ کار(ایس او پیز)کے تحت اجازت دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہونگے، کوچز میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، دوران سفر مسافروں کے لیے ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے حکومت نے بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عایدکی تھی۔