مانسہرہ سے آنیوالانوجوان کے الیکٹرک کی بھینٹ چڑھ گیا

354

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) کراچی آنے والے مانسہرہ کا نوجوان کے الیکٹرک کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ چیف جسٹس کے حکم کے بعد سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پہلا قتل کے مقدمے کے لیے درخواست پولیس کو موصول ہوگئی،درخواست گزار نے استداعا کی ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی و دیگر انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ،افسوسناک واقعہ آج ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں پیش آیا،آج صبح قیوم آباد کے علاقے میں نوجوان فیضان ولد فدا حسین کرنٹ لگ کر جاں بحق ہوا، نوجوان ایک روز قبل ہی اپنے آبائی گاوں مانسہرہ سے کراچی پہنچا تھا۔متوفی اپنی بہن کی شادی کی دعوت دینے کراچی آیا تھا،22 اگست2020 ء کو متوفی فیضان کی بہن کی شادی ہے،موبائل فون سے سیلفی بناتے ہوئے کے الیکٹرک کی سنگین غفلت کا شکار ہوگیا،کے الیکٹرک سب اسٹیشن نمبر 35 دروازہ نہ ہونے کے باعث غیر محفوظ تھا۔ارتھ وائر نہ ہونے کے باعث تنصیبات میں کرنٹ موجود تھا۔تھانہ ڈیفنس میں مقتول فیضان کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی گئی ہے ۔