سائن بورڈ گرنے کاواقعہ دوسرے ملزم نے بھی ضمانت کرالی

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت جنوبی نے میٹروپول کے قریب سائن بورڈ گرنے کے مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔سائن بورڈ کے مالک اشرف موتی والا نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔عدالت نے ملزم کو 40ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت دی۔ مقامی عدالت نے 15اگست تک پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم اشرف موتی والا کو تفتیشی افسر سے تعاون کی ہدایت کی ۔مقدمے میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے ایم سی وزیر علی بہلم اور مالک اشرف موتی والا نامزد ملزمان ہیں، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے ایم سی وزیر علی بہلم پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں، مقدمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے ایم سی محمد صدیق بھی ضمانت پر ہیں۔