افغانستان میں فوج 5 ہزار سے کم کردینگے، پینٹا گون

534

واشنگٹن (اے پی پی) پینٹا گون نے کہا ہے کہ امریکا بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت کے طور پر افغانستان سے نومبر کے آخر تک امریکی فوج کی تعداد 5 ہزار سے کم کر دے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع سے جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ وہ نومبر کے آخر تک افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد 5 ہزا سے بھی کم کرنے جارہے ہیں لیکن پہلے یہ بات یقینی بنائیں گے کہ امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں 8600 امریکی فوجی تعینات ہیں اور امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق 2021ء تک تمام غیرملکی فوجیوں کو افغانستان چھوڑنا پڑے گا اور اس کے بدلے میں طالبان کو ملک میں ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔