اسکول 15 اگست سے کھولیں گے، پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی

388

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا کہ نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ہی ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کراچی بار ایسوسی ایشن نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے، حکومت نجی تعلیمی اداروں کے جائز مطالبے پر غور کرے۔ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے کراچی بار کے ارکان سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری جنرل کراچی بار جی ایم کورائی، وائس پریزیڈنٹ عبدالقدیر مہر، جوائنٹ سیکرٹری ندیم منگی اور دیگر نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر مکمل تعاون اور حمایت کایقین دلایا۔