سندھ حکومت کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان

301

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن پر سے پابندیاں ہٹاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پیز کے تحت اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاکہ وبا پر قابو پانے کےلیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوچز میں 50فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی ہوگی، فاصلہ لازمی ہوناچاہیے،ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دوران سفر مسافروں کواحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے  ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورونا وبا کے باعث سندھ حکومت نے کرفیوجیسا لاک ڈاؤن لگاکر تمام شعبوں کو بند کردیا تھا، کورونا وائرس کا گراف نیچے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔