جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملہ، 5افراد زخمی

636

کراچی :شہرقائد میں گلشن حدید کے علاقے میں جشن آزادی اسٹال پر کریکر حملہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو جماعت اسلامی کی اظہار یکجہتی کشمیر ریلی پربھی کریکر سے حملہ ہوا تھا، جس میں 35 کارکنان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شہید ہوگیا تھا،حکومتی دعوؤں کے باوجود مجرمان اب تک آزاد ہیں۔