حافظ نعیم الرحمن  کی جشن آزادی کے اسٹالز پر کریکر حملے کی مذمت

1274
حقوق کراچی کارواں“ساڑھے تین کروڑ عوام کا حقیقی ترجمان ہوگا، حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے گلشن حدید میں یوم آزادی کی اشیاء کی فروخت کے اسٹال پر کریکر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے  حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جھنڈیوں کے اسٹال پر کریکر حملے کی تحقیقات کی جائے،کریکر حملے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

امیرکراچی کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی کے نزدیک کریکر حملہ تشویش ناک ہے،حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرے،کریکر حملے میں زخمیوں کے علاج معالجے کا انتظام کرے۔