دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال اب آن لائن سیکھیں

556

سابق انٹرنیشنل فٹ بالر مدثر مختار نے بچوں کو گھر بیٹھے دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹ بال کی آن لائن ٹپس دینا شروع کر دیں ہے۔

اس ضمن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹبال کھیلنے کے شوقین بچوں کو آن لائن نہ صرف کھیل کے بنیادی گر بتائے جاتے ہیں بلکہ گیم کے قوانین سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

سابق انٹرنیشنل فٹبالر نے کہا کہ میں بچوں کو ہیڈنگ جگلمنگ، باڈی کنٹرول اور ٹو ٹچ پاسنگ سیکھا رہا ہوں۔

مدثر مختار کے مطابق نو عمر بچوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے بھرپور محنت سے سیشن ترتیب دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کا انٹیشن سپیم کم ہوتا ہے اور اگر وہ ٹوٹ جائے تو وہ پیھچے رہ جاتے ہیں، ہم نے ایسے سیشن ڈیزائن کے ہیں جس سے بچے بور نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ کے برعکس آن لائن سیشن ہفتے میں پانچ روز اور ایک گھنٹہ جاری رہتا ہے، آن لائن ٹریننگ سیشن نہ صرف بچوں کی اسکلز کو نکھارنے اور فزیکل ڈویلپمنٹ کے لیے بہترین زریعہ ہے۔