راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹرایٹجک صورتحال پر غورکیا گیا۔
پاک فوجی کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں کنٹرول لائن اور پاک افغان سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1293198059166404609?s=20
کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
…especially the mitigation efforts against urban flooding in #Karachi. COAS emphasised to exercise vigilance and take proactive measures in the wake of ongoing flood situation. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
آرمی چیف نے بلوچستان اور سندھ میں سیلابی ریلے کی صورتحال پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
کور کمانڈر نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشر فت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ افغان دھڑوں میں جلد بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔