نیب نیازگٹھ جوڑملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، اسفند یار ولی

532

عوام نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کارکنوں پر شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیب نیازگٹھ جوڑملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ نیب دفتر کے باہر پتھراؤ،تشدد اور آنسو گیس شیلنگ کا استعمال دراصل انتقام ہے،نیازی حکومت کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت ، شرمناک اور افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر کی گاڑی پر پولیس کا پتھراؤاور حملہ جمہوری نہیں آمریت دور کی نشانی ہے،عمران نیازی نیب کے ذریعے مخالفین کوسیاسی انتقام کانشانہ بنارہاہے۔

اسفندیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر ڈرامہ بند ہونا چاہیے،عمران نیازی یاد رکھیں ، انہیں چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی، غیر جمہوری اور سیاسی انتقام ملک کی بنیادیں کمزورکررہاہے۔