۔24 ارب کے قرضہ جات کی رپورٹ انکوائری کمیشن کے حوالے

282

اسلام آباد(آن لائن )ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 24ہزار ارب روپے کے قرض کی تحقیقات کا معاملہ‘وزیراعظم آفس نے انکوائری رپورٹ قرض انکوائری کمیشن کو واپس بھجوادی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے انکوائری رپورٹ سے متعلق مزید سوالات اور ہدایت جاری کیں۔وزیراعظم نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا۔وزیراعظم انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر نیب تحقیقات اور ذمے داران کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2008ء سے 2018ء کے دوران ترقیاتی منصوبوں میںایک ہزار ارب روپے سے ز اید نقصان ہوا۔ اورنج لائن ٹرین،بی آرٹی پشاور بس سمیت ایک ہزار سے زاید منصوبوں کی انکوائری کی گئی۔اکنامک افیئر ڈویژن،وزارت خزانہ
سمیت مختلف اعلیٰ حکام پر ذمے داری عاید کی گئی ہے۔کئی منصوبو ں میں اختیارات کے ناجائز استعمال،کک بیکس کی نشاندہی بھی کی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ انکوائری کمیشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔