ساہیوال: مسافروں سے بھری  بس الٹ گئی، 7 ہلاک

224

ساہیوال (آن لائن) ساہیوال عارف والا روڈ پر تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، 7 مسافر ہلاک، 57 شدید زخمی، 15مسافروں کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو چودھری کمپنی کی مسافر بس FDP-9996 فورٹ عباس بہاولنگر سے فیصل آباد جا
رہی تھی کہ عجوہ سٹی کالونی کے موڑ پر تیز رفتاری اور چھت پر مسافروں کی بڑی تعداد کے سوار ہونے کے سبب توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی، حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ریسکیو1122 اور ایدھی کی گاڑیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال منتقل کردیا۔