آئی پی ایل فرنچائزرز کی نئی مشکل کیا؟

475

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی اور متنازعہ ٹی 20 لیگ  کی تین  فرنچائزز نئی مشکل میں پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران کنگز الیون پنجاب، راجستھان رائلزاور سن رائزرس حیدرآباد نے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا، انہیں اپنے ایک  ایک کھلاڑی کو ڈراپ کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات 19 ستمبر سے لیگ  کی میزبانی کو تیار ہے ، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کورونا وبا کے دوران سخت احتیاطی تدابیر کےساتھ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے مطابق لیگ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے 5،5 بار کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے،ہر اسکواڈ زیادہ سے زیادہ 24 کھلاڑیوں کا اسکواڈ رکھ سکے گا جبکہ متبادل کھلاڑیوں کی ونڈو بھی رکھی گئی ہے۔